متروکہ وقف املاک بورڈ کا اجلاس، ہندو اور سکھ ممبران کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری ممبران کی شرکت

جمعرات 7 مارچ 2024 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مارچ2024ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کا 355واں اجلاس بورڈ آفس میں منعقد ہوا۔ چیئرمین بورڈ ارشد فرید خان نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ملک بھر سے ہندو اور سکھ ممبران کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ فرید اقبال، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن عظمی شہزادی،کنٹرولر اکائونٹس عدیل احمد، ثناء اللہ خان،سی ای او کرتارپور ابو بکر آفتاب قریشی،شاہد بشیر ودیگر بورڈ افسران نے شرکت کی۔

سیکرٹری بورڈ نے ممبران بورڈ کو سابقہ بورڈ میٹنگ کی کارکردگی کے بارے بریفنگ دی۔ چیئرمین نے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز قابضین اور نادہندگان کے خلاف موثر کارروائی کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ اور ون مین کمیشن کے احکامات کے مطابق کراچی میں کروڑوں روپے کی کمرشل اراضی واگزار کروالی گئی ہے اورقابضین کے خلاف آپریشن جا ری رہے گا۔

(جاری ہے)

بورڈ کو جیو ٹیگنگ اور سپارکو بارے بریفنگ دی گئی، چکوال، راولپنڈی اور حسن ابدال میں موجود پراپرٹی ایجوکیشن، لیز اور ڈویلپمنٹ کے لیے دیئے جانے کے ایجنڈا زیر غور آیا۔ بھارتی یاتریوں کے لیے آدھار کارڈ، قیام کی سہولیات بارے ایجنڈا زیر غور آیا۔ گورودوارہ سچاسودا فاروق آباد میں الیکٹرک سسٹم کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی۔