عالمی یوم خواتین کے موقع پر نمائش کا انعقاد

جمعرات 7 مارچ 2024 20:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2024ء) مانسہرہ میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہنر مند خواتین کے ہاتھوں سے بنی ہوئی اشیا کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔نمائش میں میونسپل کمیٹی مانسہرہ، صاحبان کولیکشن ویلفیئر، سوشل ویلفیئر، فلاع امت ویلفیئر اور درد انسانیت کی جانب سے مختلف سٹالز سجائے گئے۔شہریوں کی بڑی تعداد نے نمائش میں شرکت کی جبکہ خواتین نےسرکاری دستکاری سکولز کے بچوں کی جانب سے تیار کردہ مختلف ڈیکوریشن کا سامان بھی خریدا۔

(جاری ہے)

نمائش میں چیئرمین تحصیل میئر مانسہرہ شیخ محمد شفیع ڈی سی مانسہرہ کیپٹن(ر) بلال راؤ شاہد، ٹی ایم او مانسہرہ مظہر مظفر اعوان و اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ قراۃالعین، سابق امہدوڑ قومی اسمبلی حلقہ این اے14 سلیم عمران سواتی، سابق امیدوار تحصیل میئر مانسہرہ کمال سلیم سواتی، عادل دلاور خان، تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ کے چیئر مین سید مصدق شاہ، وائس چیئر مین سید شبیر حسین شاہ، سینئر بزرگ صحافی اختر نعیم، محمد شعیب، و دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔