لاہورمیں میٹرک امتحانات کے سلسلے میں مخصوص مقامات پر دفعہ 144 نافذ

جمعہ 8 مارچ 2024 12:42

لاہورمیں  میٹرک امتحانات کے سلسلے میں مخصوص مقامات پر دفعہ 144 نافذ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) لاہور میں میٹرک امتحانات کے سلسلے میں مخصوص مقامات پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے ضلع بھر میں میٹرک امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبہ کو بہترین امتحانی ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امتحانی مراکز پر ضلعی انتظامیہ و پولیس مکمل معاونت فراہم کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :