وڈیو گیم سیزیزڈریگن بال زیڈ کے خالق اکیرا توریاما انتقال کرگئے

جمعہ 8 مارچ 2024 14:10

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) معروف وڈیو گیم سیریز ڈریگن بال کے تخلیق کار اکیرا توریاما 68 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔لاس اینجلس ٹائم کے مطابق جاپانی اینی میٹڈ سیریز ڈریگن بال کی ویب سائٹ میں جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر مقبول ڈریگن بال سیریز کے خالق اور ڈریگن کویسٹ ویڈیو گیمز کے کریکٹر ڈیزائنر یکم مارچ کو مختصر علالت کے بعد جاپان کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اکیرا کی تخلیق کی منفرد دنیا کو آنے والے طویل عرصے تک ہر کسی کی طرف سے پسند کیا جاتا رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ اکیرا کے اہل خانہ اور چاہنے والوں نے بھی سب سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی پرائیویسی کا احترام کریں ساتھ ہی واضح کیا کہ وہ اس موت کے بارےمیں کسی قسم کا کوئی انٹرویو نہیں دیں گے ۔واضح رہے کہ توریاما کی آخری رسومات پہلے ہی نجی طور پران کے اہل خانہ اور بہت کم رشتہ داروں کے ساتھ کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :