ہارورڈ یونیورسٹی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ، ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کرا دیں

بدھ 30 اپریل 2025 13:52

ہارورڈ یونیورسٹی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ، ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقات ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس نے 'ہارورڈ یونیورسٹی' کے بارے میں ان تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے کہ آیا 'ہارورڈ یونیورسٹی' کے قانون کی تبدیلی سماجی حقوق سے متعلق قانون کی خلاف ورزی تو نہیں۔

(جاری ہے)

میمڈیارپورٹس کے مطابق اخبار کے ایڈیٹروں نے بہت عجلت سے ایک نسلی اقلیت کے رکن کی طرف سے لکھے گئے آرٹیکل کا جائزہ لیا۔امریکی انتظامیہ کی طرف سے ہارورڈ سے متعلق قوانین کا جائزہ لینے کی خبریں محض چند منٹ کے بعد اس وقت سامنے آئیں جب وفاقی جج نے اس امر سے اتفاق کیا کہ وہ اس دیوانی مقدمے کو روک دیں جو انتظامیہ کی طرف سے یونیورسٹی کے 2.3 ارب ڈالر کے فنڈز منجمد کیے جانے سے متعلق ہیں۔