مجھے پوپ بنایا جائے، امریکا کے صدر ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان

وہ چاہتے ہیں کہ انہیں ہی پوپ بنایا جائے یہ انکی اولین ترجیح ہوگی،امریکی صدر

بدھ 30 اپریل 2025 15:17

مجھے پوپ بنایا جائے، امریکا کے صدر ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ازراہ مذاق کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پوپ فرانسس کی جگہ انہیں کیتھولک مسیحیوں کا روحانی پیشوا بنادیا جائے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر سے پوچھا گیا تھا کہ وہ کسے پوپ دیکھنا چاہتے ہیں جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں ہی پوپ بنایا جائے یہ انکی اولین ترجیح ہوگی۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ بعد میں بولے کہ انکی کوئی ترجیح تو نہیں تاہم ایک کارڈینل نیویارک میں بھی ہیں جو بہت اچھے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے۔پوپ کے انتخاب کے لیے 135 کارڈینلز اگلے ماہ ویٹی کن میں جمع ہوں گے۔ پاپائے روم آج تک امریکا سے منتخب نہیں کیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے آرچ بشپ کارڈینل ٹموتھی ڈولن ان ممکنہ شخصیات میں شامل نہیں جن کے نام پر غور ہوگا تاہم نیوجرسی کے آرچ بشپ کارڈینل جوزف ٹوبین کا نام اس فہرست میں ہے جن کے نام پر غور کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :