امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر لاپتا

بدھ 30 اپریل 2025 16:26

امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر لاپتا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا ایف اے 18 سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارہ بحیرہ احمر میں گرنے کے بعد لاپتا ہوگیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی اطلاعات اور امریکی بحریہ کی جانب سے سامنے آنے والے بیان کے مطابق لاکھوں ڈالرز مالیت کے ایف اے 18 سپر ہارنیٹ لڑاکا طیارے کے سمندر میں گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ جب یہ یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین طیارہ بردار بحری جہاز پر موجود تھا اور طیارہ بردار جہاز نے نے یمن کے حوثی باغیوں کے میزائل سے بچنے کے لیے خطرناک موڑ لیا۔

امریکی بحریہ کا یہ بیان حوثیوں کے اس دعوے کی تصدیق کرتا ہے کہ انہوں نے طیارہ بردار بحری جہاز پر ڈرون اور میزائل سے حملہ کیا۔امریکی بحریہ نے تصدیق کی کہ حملے کے دوران ایک اہلکار معمولی زخم ہوا۔ایک امریکی اہلکار نے سی مین فوجی اس حادثے کے وقت مبینہ طور پر جیٹ کے کاک پٹ میں موجود تھا لیکن اس نے جہاز کے پانی میں گرنے سے ہی چھلانگ لگا دی تھی۔

متعلقہ عنوان :