رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 11مارچ کو ہوگا

جمعہ 8 مارچ 2024 22:34

رمضان کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس 11مارچ کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) مرکزی رئویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 11مارچ بروز پیر کو بمقام دفترایڈمنسٹریٹر اوقاف عید گاہ چارسدہ روڈپشاور میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی ریت ہلال کمیٹی پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں مرکزی و زونل ریت ہلال کمیٹی پشاورکے ممبران،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے، پورے ملک میں زونل کمیٹیو ں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ،اسلام آبادمیں منعقد کیے جائیں گے جس میں ماہ رمضان المبارکھ کے چاند کی ریت کا فیصلہ کیا جائے گا،مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ تمام اہلیان پاکستان سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے ملک کو اس دفعہ بھی ایک ہی دن روزہ عطا فرمائے،چاند دیکھنے کے حوالے سے مندرجہ ذیل نمبروں پر اطلاع دی جا سکتی ہے چیئرمین 0321-9410041 /0333-9100619،ڈی جی مذہبی امور 0300-6831822،دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف پشاور 091-9330427۔