بہاول پور، خواتین کے عالمی دن کے موقع جماعت اسلامی کے زیراہتمام خواتین ریلی کا انعقاد

جمعہ 8 مارچ 2024 22:37

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) خواتین کے عالمی دن کے موقع جماعت اسلامی کے زیر اہتمام خواتین ریلی کا انعقاد کیا گیا،ریلی کی قیادت ناظمہ ضلع جماعت اسلامی خواتین ونگ فرح اشفاق اور ناظمہ سیاسی سیل جنوبی پنجاب ڈاکٹر ثمینہ روحی نے کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی بہاول پور نصراللہ خان ناصر نے کہا کہ آج دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا دن منایا جارہا ہے جماعت اسلامی خواتین ونگ نے ہمیشہ دنیا بھر کی خواتین کے لیے آواز اٹھائی ہے۔

کبھی اس ملک میں زلزلہ کی صورت میں ہماری بہنیں خواتین کے حقوق اور انہیں بچانے میں اپنے کردار ادا کرتی ہیں۔ 8مارچ،1907میں امریکا میں حملہ ہوا اور 1908 میں فیصلہ ہوا کہ خواتین کا عالمی دن منایا جائے۔

(جاری ہے)

صحیح بات یہ ہے کہ مشرق اور مغرب میں عورت مظلوم ہے۔ دنیا بھر میں خواتین ہی سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔سرائیل نے فلسطین پر حملہ کیا، جہاں بڑی تعداد میں خواتین مثاثر ہوئیں مگر اسلامی ممالک سمیت دنیا کا کوئی ملک ان فلسظینی مائوں ،بہنوں اور بچوں کی اشک شوئی کرنے کو تیار نہیں ہے ،کہ نئی حکومت،سب سے پہلے فلسطینوں کو بچانے کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کریں۔

انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان خواتین کو حقوق دینے میں 145 ویں نمبر پر ہے۔ جماعت اسلامی خواتین کو ان کے حقوق دلانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ پاکستان کی سوسائٹی کو بھی مغرب جیسی سوسائٹی بننے کا خطرہ ہے جب کہ خود مغرب کی عورت بھی آج پریشان ہے۔فرح اشفاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول نے دین اسلام کے ذریعے عورت کو جو حقوق عطا کئے ہیں،اس سے پہلے کے معاشروں اور زمانہ جاہلیت میں اس وقت کے رسوم و رواج کی وجہ سے عورت اس سے محروم رہی ہے۔

آج ان حقوق کا دلانا ہمارے عالمی اداروں کا فرض ہے جس کیلئے وقتاً فوقتاًچارٹر مرتب کئے جاتے ہیںہے۔ مثلا وراثت، کفالت، حق تعلیم، رائے کی آزادی وغیرہ ان سب حقوق کی اسلام میں خواتین برابر کی شریک ہیں۔ جماعت اسلامی دیگر جماعتوں سے بڑھ کر خواتین کے حقوق کی آواز اٹھاتی آئی ہے۔ڈاکٹر ثمینہ روحی نے کہا کہ آج امت مسلمہ بالعموم اور مسلمان عورت بالخصوص ایک فیصلہ کن دوراہے پر کھڑے ہیں۔

ایک طرف مغربی تہذیب و ثقافت کا سیلاب ہے۔ جو وقت کی ٹیکنالوجی کے موثر ترین آلات سے آراستہ ہو کر ہمیں اپنے دین و ایمان اور اپنی تاریخ اور روایت سے کاٹ کر مغربی تہذیب کے سانچے میں ڈھال دینا چاہتا ہے مگر مغرب کے ایجنٹ یاد رکھے جماعت اسلامی پاکستان میں ان کے اس ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گی ۔ریلی کے اختتام پر ریلی کے شرکاء نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے شروع کی گئی دستخط مہم میں دستخط کیے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔