مسلم لیگ ن کے اندرونی اختلا فات نے مسلم لیگ ن کو خیبر پختون خوامیں نا قابل تلافی نقصان پہنچا یا ،بہرہ مند سید

جمعہ 8 مارچ 2024 22:52

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مارچ2024ء) میاں نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے نا راض رہنماووں کو مناکر صوبہ خیبر پختون خوا میں پارٹی کو منظم اور فعال بنا یا جائے پا رٹی اختلافات سے ن لیگ کو نقصان اٹھانا پڑا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن لوئر دیر کے رہنما اور سیکرٹری اطلا عات بہرہ مند سید نے تیمرگرہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اندرونی اختلا فات نے مسلم لیگ ن کو خیبر پختون خوامیں نا قابل تلافی نقصان پہنچا یا انھوں نے کہا کہ سابق گور نراور وزیر اعلیٰ کے پی مہتاب عباسی ، سابق صوبائی وزیر عبدالسبحان خان ، سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار ، سابق وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کا پارٹی کے لئے قربانیاں ہیں جنہوں نے سخت وقت میں پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا اور مزکورہ قائدین کا پارٹی کے لئے قربا نیاں ہے اور نظریاتی قائدین ہے جنہوں نے پارٹی کو نہیںچھوڑا لیکن بد قسمتی سے مذکورہ قا ئدین کو نظر انداز کیا گیا جس کا ن لیگ کو سخت سیاسی نقصان پہنچا انھوں نے وزیر اعظم شہباز شریف ، میاں نواز شریف اور پارٹی کے دیگر قائدین سے مطالبہ کیا کہ وہ پا رٹی کو تباہی اور نقصان سے بچانے کے لئے مذکورہ نا راض قائدین کو منانے اور ان سے مذاکرات کے لئے فوری طور کمیٹی تشکیل دیا جائے اور ان کے جائز تحفظات کو دور کرکے انہیں منا یا جا ئے اور خصوصا خیبر پختون خوا میں ن لیگ کو منظم اور فعال بنا یا جائے ۔