تعلیم کے شعبہ میں خواتین اہم کردار ادا کر رہی ہیں، ڈاکٹرمحمد افضل بابر

جمعہ 8 مارچ 2024 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2024ء) پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد افضل بابر نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبہ میں خواتین اہم کردار ادا کر رہی ہیں، معاشرےکی تعمیر و ترقی کےلئے ان کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے حوالےسے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں3 لاکھ نجی تعلیمی اداروں میں 3.5کروڑ بچوں کو 25لاکھ اساتذہ معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں جن میں سے 90فیصد خواتین ہیں،دنیا میں جہاں بھی قوموں نے ترقی کی ہے وہاں خواتین کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کی گئی نیز وہاں خواتین نے بھی قومی تعمیر میں اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں پورا کیا۔ انہوں نے ماؤں کو اولاد کی تربیت کے حوالے سے منعقدہ تمام سیشنز میں باقاعدگی سے شریک ہونے کا بھی کہا۔ آخرمیں مائنڈ کرافٹ سکولز بہارہ کہو کیمپس کے ڈائریکٹر حافظ سعید الرحمن طاہر نے شرکاء کا شکریہ اداکیا۔