فرانس، سکھ کمیونٹی کا بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ

بھارتی حکومت کسانوں کیخلاف ظلم کو فوری بند کرے،مظاہرین کا مطالبہ

ہفتہ 9 مارچ 2024 12:01

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2024ء) فرانس میں مقیم سکھ کمیونٹی نے بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مظاہرین مودی حکومت کی طرف سے کسانوں، اقلیتوں کے خلاف مظالم سکھوں کی آزادی کی آواز کو دبانے کیلئے سکھوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف شدید نعرہ بازی کررہے تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارت ان اقدام کو فوری بند کرے۔مظاہرے میں خواتین بچے بوڑھے بھی شامل تھے، مظاہرین نے مسلسل چار گھنٹے بھارتی سفارت خانہ کے باہرہ مظاہرہ اور دھرنا دیا۔