فن و ادب کے فروغ کے لیے محفل مشاعرہ جیسے پروگرام کا انعقاد ہونا مہذب قوموں کی علامت ہے . ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری ہفتہ 9 مارچ 2024 17:11

میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مارچ 2024ء ) ضلع انتظامیہ و مینجمنٹ کمیٹی فلاور شو کے زیر اہتمام سالانہ پھولوں کی 66نمائش کے پہلی شام کو محقق ، مورخ ، دانشور اور شعراء کے اعزاز میں  آرٹس کونسل ہال میرپورخاص میں محفل مشاعرہ بعنوان  بیاد اللہ بخش سرشار عقیلی کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی ، مہمان اعزازی ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود خان  تھے جبکہ محفل مشاعرہ کی صدارت محمد حسین ماہر اجمیری اور نعیم شیخ کر رہے تھے .

(جاری ہے)

اس موقع پر محقق ، مورخ ، دانشور اور شاعر الله بخش سرشار عقیلی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کراچی ، حیدرآباد ، ٹنڈو آدم کے شعراء کرام نے محفل مشاعرہ میں ادبی ، فنی اور دلسوز شاعری پیش کر کے شائقین سے خوب داد حاصل کی . اس موقع پر کمشنر فیصل احمد عقیلی نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام کے انعقاد سے مقامی علاقے کے فن و ادب کی پہچان ہوتی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی ہر ممکن کوشش ہے کہ فن و ادب کے فروغ کے لیے محفل مشاعرہ کے پروگرام کا انعقاد کروایا جائے اور کہا کہ بہت جلد ڈویژن سطح پر اس قسم کے پروگرام کا انعقاد کروایا جائے گا  کمشنر  فیصل احمد عقیلی نے اپنے دادہ اللہ بخش سرشار عقیلی کی شاعری کے اشعار بھی پیش کئے .

محفل مشاعرہ میں کراچی ، حیدرآباد  ٹنڈو آدم اور میرپورخاص کے مقامی شعراء کرام جس میں اسرا سحر ، قاضی عریب ، ذیشان عثمانی، نعمان سعید ، نورین فیاض، شاہ فھد، نئیر صدیقی، ڈاکٹر حبیب چوہان ، حافظ حبیب اللہ طبیب، آصف بلوچ ، لاریب الرحمن ، عبدالرؤف خان، سلمہ رضا سلمہ، حیدر حسنین جیلسی، فقیر محمد عثمان پنہور ، جاوید اقبال جاوید ، جاوید شیخ ، غلام مصطفی تبسم، گل افشاں ، سید شاہد شاہ، شاہدہ عروج، احمد عمران اویسی، محمد حسین ماہر اجمیری ، نعیم شیخ اور دیگر شعراء نے اپنے اشعار پیش کر کے شائقین سے خواب داد حاصل کی .

اس موقع پر اعزازی سیکریٹری فلاور شو محمد نواز خان، مینیجمینٹ کمیٹی کے ممبران کریم میمن ، اظہر کریم جیلانی ، گھرام بلوچ، جیل سپرنٹینڈنٹ سینٹرل جیل شہاب الدین صدیقی، واحد حسین پہلوانی ، آل پرائیویٹ اسکولز مینیجمینٹ کے صدر فیصل خان زئی اور شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی .