دین اسلام کی پاسبانی کیلئے عقیدہٴ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ شرطِ اول ہے:ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

ہفتہ 9 مارچ 2024 23:23

دین اسلام کی پاسبانی کیلئے عقیدہٴ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ شرطِ اول ہے:ڈاکٹر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں ’’تاجدارِ ختم نبوت ﷺ کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ دین اسلام کی پاسبانی کے لیے عقیدہٴ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ شرطِ اول ہے۔

حضرت محمد مصطفی ﷺ آخری نبی ہیں اور آپ کی اُمت آخری اُمت، آپ کی کتاب آخری کتاب اور آپ کا دین آخری دین ہے۔ اُمت مصطفی ﷺ نہ تو پہلی امتوں کی طرح شرک میں ڈوبی ہے اور نہ ہی ان کی طرح اپنی کتاب مقدس کی آیات کو بدلا یا فروخت کیا ہے۔

(جاری ہے)

عقیدہٴ ختم نبوت ﷺ کی برکت سے اُمت نے قرآن کا بھی تحفظ کیا ہے اور ایمان کا بھی تحفظ کیا ہے۔ قادیانیت ہر گز کوئی اسلامی فرقہ نہیں، بلکہ اسلام کے خلاف ایک مورچہ اور نہایت زہریلا فتنہ ہے۔

قانون ناموس رسالت ﷺ295C اور عقیدہ ختم نبوت ﷺ کی آئینی شقّوں کی حفاظت ہمارا ایمانی وآئینی فریضہ ہے جس کی ادائیگی کیلئے جان وارنا عاشقانِ رسول ﷺ اپنے لیے سعادت سمجھتے ہیں۔ باقی اقلیات نان مسلم ہیں جبکہ قادیانی ناٹ مسلم ہیں۔ قادیانی ہر دشمن اسلام سے بڑا دشمن اسلام اور ہر دشمن پاکستان سے بڑا دشمن پاکستان ہے۔ قادیانی مسلمانوں سے مسلمانوں کا کلمہ اسلام چھیننا چاہتے ہیں اور مسلمانوں کا کلمہ جو پورے دین کی بنیاد ہے، اسے معاذ اللہ اپنا کلمہ قرار دیتے ہیں۔

قادیانیوں کو تبلیغ کی اجازت دینا پورے ملک میں خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہو گا۔ کانفرنس میں علامہ محمد ادریس جلالی، علامہ محمد انیس المجتبیٰ جلالی، مفتی محمد فرید احمد جلالی، حاجی محمد منیر احمد قادری، شیخ افضل بھٹی، حاجی محمد کتاب جان، حاجی محمد بوٹا صدیقی، میاں محمد الیاس جلالی، محمد زین العابدین جلالی و دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :