د* بلوچستان عوامی پارٹی کی آصف علی زرداری کوصدر منتخب ہونے پر مبارکباد

ہفتہ 9 مارچ 2024 21:20

۵کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2024ء) بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنماء درچین مری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء اور حکومتی صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کو دوسری بار پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ ماضی کی طرح ایک بار پھر ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل کے حل کو یقینی بناتے ہوئے بلوچستان کی پسماندگی اور عوام میں پائے جانے والے احساس محرومی کو دور کریں گے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے پہلے صدر کے منصب پر رہتے ہوئے بلوچستان کی تعمیر و ترقی، امن کی بحالی کے ساتھ ساتھ صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے آغاز حقوق بلوچستان پیکج دینے کے ساتھ ساتھ اٹھارویں ترمیم اورصوبائی خود مختاری، این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے بلوچستان کو مشکلات سے نکالنے کے لئے موثر کردار ادا کیا ہے ہمیں امید ہے کہ وہ ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان کو مشکلات کے بھنور سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو معاشی، اقتصادی مسائل سے بھی چھٹکارا دلائیں گے۔