پشاور دھماکا،تینوں دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی

دہشت گرد 5 کلو گرام بارودی مواد لے کر اپنے ہدف کی طرف جا رہے تھے

اتوار 10 مارچ 2024 18:50

پشاو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2024ء) سی ٹی ڈی نے پشاور بورڈ بازار دھماکے کی تفصیلات جاری کر دیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملہ آور سمیت تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی، دہشت گرد 5 کلو گرام بارودی مواد لے کر اپنے ہدف کی طرف جا رہے تھے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خودکش حملہ آور سلمان پشاور کے علاقے تہکال میں رہائش پزیر تھا جبکہ ہلاک دوسرے دہشت گرد کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق زخمی تیسرے دہشت گرد کا نام عثمان ہے اور یہ تینوں دہشت گرد موٹر سائیکل پر تھے۔