وقار یونس کی کرکٹ کے بعد گالف کورس میں انٹری

اتوار 10 مارچ 2024 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2024ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے کرکٹ کے بعد گالف کورس میں انٹری مار دی۔سابق کپتان وقار یونس کراچی میں موجود پاکستان سپر لیگ کی کمنٹری میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں تاہم وہ اتوار کو کراچی گالف کورس پر گالف کھیلتے دکھائی دئیے۔وقار یونس نے فنڈریزنگ گالف ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور 18 ہول پر مقابلہ کرتے دکھائی دئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی ٹیم ایبٹ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 7 برڈیز کھیلیں جبکہ ہول نمبر8 پر تقریباً 17 فٹ کے فاصلے سے شاندار برڈی پٹ کیا۔ اس موقع پر ان کی ممبر نے ہول ان ون کارنامہ بھی انجام دیا مگر وہ کار جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ وہ پہلی مرتبہ گالف ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں اور نیک مقصد کیلئے کھیل کر اچھا لگ رہا ہے۔واضح رہے کہ فنڈریزنگ گالف ٹورنامنٹ ہیپاٹائٹس کے مستحق مریضوں کیلئے کھیلا گیا تھا جس سے حاصل کی گئی آمدنی مریضوں کے علاج کیلئے استعمال ہوگی۔