تھانہ آبپارہ پولیس ٹیم نے اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے اور چوری کی وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے دو ارکان گرفتار

د*گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور مال مسروقہ برآمد

اتوار 10 مارچ 2024 19:10

ؒاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2024ء) تھانہ آبپارہ پولیس ٹیم نے اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے اور چوری کی وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور مال مسروقہ برآمد ہوا۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تھانہ آبپارہ پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہوں کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور مسروقہ بیٹریاں برآمد کرلی گئیں۔گرفتار ملزمان کی شناخت کامران اور ثوبان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے تھانہ آبپارہ کی حدود میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :