پاکستان سمیت دنیا بھر میں کھمبی کی پیداوار15لاکھ ٹن سے زیادہ، اس کے زیر کاشتہ رقبے میں اضافہ ہورہاہے،ماہرین زراعت
پیر 11 مارچ 2024 13:49
(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ بہت سی ڈشز کی تیاری میں بھی کھمبیوں کا استعمال کیا جاتاہے جس کے باعث دنیا بھر میں اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہاہے۔
انہوں نے کہاکہ ذائقہ اور غذائیت سے بھر پور سوپ کی تیاری کے علاوہ اسے ٹماٹر،پیاز،سبزیوں اور گوشت کے ساتھ بھی پکایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ دنیا بھر میں 15لاکھ ٹن کھمبی کی پیداوار ہو رہی ہے اور اس مقدار میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بارشوں کے موسم میں کھمبیوں کی ایک بڑی مقدار قدرتی طور پر جنگلوں میں پائی جاتی ہے جس کے دو حصے ہوتے ہیں ان میں بالائی کیپ اور تنا کیپ کی نچلی تہہ پر بڑی تعداد میں بیج پیدا ہوتے ہیں جوکہ گردونواح میں پھیل جاتے ہیں جہاں انہیں ساز گار ماحول دستیاب ہوتا ہے اور وہ اس جگہ پر اگ آتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کھمبیوں کی مختلف اقسام پاکستان میں قدرتی طور پر کئی جگہوں پر پائی جاتی ہیں اور انہیں مقامی طور پر کنڈیر، کھپہ،ہنڈایا اور گچھی کے نام دیے جاتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں پائی جانے والی کھمبیوں کو گچھی کا نام دیا جا تا ہے جس کا شمار قدرتی طور پر اگنے والی انتہائی مہنگی کھمبی میں ہوتا ہے جس کو دھوپ میں خشک کر کے بیرون ملک برآمد کیا جا تا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ا یک اندازے کے مطابق 90ٹن گچھی پاکستان یورپ کو برآمد کرتا ہے نیزدنیا بھر میں کھمبیوں کی تقریباً 15سو اقسام پا ئی جاتی ہیں جن میں کچھ کھانے کے قابل جبکہ دوسری زہریلی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ پاکستان میں کھمبیوں کی 56اقسام کھانے کے قابل ہیں جن میں سے 4بلوچستان، 3سندھ، 5 پنجاب اور 44اقسام خیبر پختونخواہ اور آزاد کشمیر میں پائی جاتی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ کھمبی کی 4 مقبول ترین اقسام بٹن یا یورپین کھمبی، جاپانی کھمبی،چینی کھمبی اور بیسٹرکھمبی کہلاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اعلیٰ معیار کی ایویسٹرکھمبی دستیاب ہے جس کی مزید درجہ بندی سفید، سنہری، سرمئی اور گلابی ایویسٹر کھمبی کے ناموں سے کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کھمبی کوسال میں دومرتبہ مارچ اور اکتوبر کے درمیان کاشت کیا جا سکتا ہے۔مزید زراعت کی خبریں
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
-
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
-
کاشتکاربہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے اچھے اگاؤ کاحامل بیج استعمال کر یں، محکمہ زراعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.