کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر شاخ کا کے ایچ خورشید کی 37ویں برسی پر خراج عقیدت

پیر 11 مارچ 2024 13:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2024ء) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے آزاد کشمیر کے سابق صدر کے ایچ خورشید کو ان کی 37ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کے ایچ خورشید اعلیٰ صفات کے حامل افسانوی شخصیت تھے اور انہیں تاریخ کے عظیم لیڈر اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے پرائیویٹ سیکرٹری ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم کے ایچ خورشید ایک عظیم سفارت کار تھے جنہوں نے تنازعہ جموں کشمیر کے تاریخی پس منظر کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے انتھک محنت کی۔ وہ مادروطن کے سچے فرزند تھے جنہوں نے جموں و کشمیر کے عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔انہوں نے کہاکہ حریت پسند کشمیری تحریک مزاحمت میں ان کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔