پشاورہائیکورٹ، سینیٹرشبلی فرازکی رہداری ضمانت منظور، 20 دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم

منگل 12 مارچ 2024 15:07

پشاورہائیکورٹ، سینیٹرشبلی فرازکی رہداری ضمانت منظور، 20 دن میں متعلقہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کی رہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے 20دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔منگل کوچیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے شبلی فراز کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نعیم پنجوتہ نے عدالت کو بتایا کہ شبلی فراز کے خلاف 20سے زائد مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں،شبلی فراز متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ شبلی فراز کے خلاف اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں 20مقدمات درج ہیں۔عدالت نے شبلی فراز کی راہداری ضمانت ایک لاکھ دو نفری پر ضمانت دے دی اور انہیں 20دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔