ساکران سیٹھ صغیراحمد خان 95سال کی عمر میں انتقال کرگئے

منگل 12 مارچ 2024 20:26

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2024ء) سیٹھ صغیر1960ء سے 2002 ء تک ساکران میں سینکڑوں ایکڑاراضی کے مالک تھے۔ سیٹھ صغیر کو ساکران کے لوگوں سے کافی محبت اورلگائوتھا۔ انہوں نے ساکران میں کافی غریب خاندانوں کو رہنے کے لئے زمین اور گذربسر کرنے کے لئے بے تحاشہ مدد کرتے تھے۔ واضح رہے کہ سیٹھ صغیراحمد خان، جام آف لسبیلہ جام محمد یوسف (مرحوم) ، وڈیرہ چھتہ رند (مرحوم) وڈیرہ حاجی محمود شیخ (مرحوم) حاجی عبدالرحمن شیخ (مرحوم) وڈیرہ حاجی بچو(مرحوم) ، وڈیرہ حاجی ہاشم واہورہ(مرحوم) میرنصیراحمد خان قلندرانی (مرحوم)، وڈیرہ حاجی شیرمحمد بندیچہ (مرحوم)، گل محمد عرف گلو شیخ(مرحوم)، حاجی آچارشیخ (مرحوم)، حاجی غلام قادرشیخ(مرحوم) ، مرحوم اُستاد محمد ابراہیم بلوچ (عبدالقیوم بلوچ ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول جام یوسف کالونی کے والد محترم)مرحوم مستری نبی بخش لاشاری (حاجی محمد نذر، ملک احمد(کوریا) ،محمد حنیف(جاپان)کے والد محترم) اوررمضان عرف رمو بندیچہ کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے۔

(جاری ہے)

سیٹھ صغیر نے لواحقین میں چار بیٹے اوردوبیٹیاں چھوڑے ان کا سب سے بڑا بیٹا کیپٹن تنویر احمد خان جو کہ امریکہ میں پائلٹ ہیں جبکہ دوسرابیٹا ندیم احمد خان کمپیوٹرانجینئر ہیں جو کہ امریکہ میں مقیم ہیں۔ سیٹھ صغیر احمد خان پچھلے دس سال سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے اوربروز پیر11مارچ2024ء کو انتقال کر گئے۔ مرحوم کا نماز جنازہ سینکڑوں سوگواران کی موجود گی میں بحریہ ٹائون کراچی میں ادا کیا گیااور مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ ان کے تعزیت کا سلسلہ اپارٹمنٹ نمبر2، ٹاور8 پریسینٹ19بحریہ ٹائون کراچی میں جاری ہے۔