پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی رہداری ضمانت منظور

پشاور ہائی کورٹ نے 20 دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا

منگل 12 مارچ 2024 22:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مارچ2024ء) پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینیٹر شبلی فراز کی رہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے 20 دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے شبلی فراز کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نعیم پنجوتہ نے عدالت کو بتایا کہ شبلی فراز کے خلاف 20 سے زائد مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیںوکیل درخواست گزار محمد انعام یوسفزئی نے کہا کہ شبلی فراز متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔

شبلی فراز کے خلاف اسلام آباد, راولپنڈی, فیصل آباد اور اٹک میں 20 مقدمات درج ہیں۔ راولپنڈی میں 11, اسلام آباد میں 4, فیصل آباد 4 اور اسلام آباد میں 1 مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے شبلی فراز کی راہداری ضمانت منظور کرلی عدالت نے ایک لاکھ دو نفری پر ضمانت دے دیاور انہیں 20 دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔