وزارت خزانہ پرعالمی مالیاتی اداروں کے اہلکار مسلط کرنا بدترین غلامی ہے،پاسبان
منگل 12 مارچ 2024 23:11
(جاری ہے)
پاکستان مخصوص افراد کی حکمرانی کا کلب بن چکا ہے۔
دوہری شہریت رکھنے والے افراد کو پاکستانی شہریت دیتے ہوئے ان کی سابقہ کارکردگی کو مد نظر رکھا جائے ۔پاکستانی کی درجنوں یونیورسٹیز میں معاشیات میں پی ایچ ڈی قابل اساتذہ اور طالبعلم موجود ہیں۔ بیرون ملک سے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے وفاداروں کو لا کر مسلط کرنے کے بجائے پاکستانی باصلاحیت اور قابل افراد کو باگ ڈور سونپی جائے۔ ملکی خزانوں اور زیر زمین معدنیات سے فائدہ اٹھایا جائے۔ پاکستانی شہریت رکھنے والے بہترین ماہر معاشیات کو آگے آنے لایا جائے۔ پاکستانی عوام کو ادھار مانگ کر خیرات اور امداد نہیں بلکہ روزگار چاہیے۔ شہریوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جائے۔آئی ایم ایف سے قرضہ لے کر مختلف امدادی اسکیموں سے ستی شہرت تو مل سکتی ہے لیکن ملک کی معیشت نہیں سنبھل سکتی۔پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں پی ڈی پی کے وائس چیئرمین خلیل احمد تھندنے وزیر خزانہ اورنگزیب کو پاکستانی شہریت دیئے جانے کی خبر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان پر ہر دفعہ ایک نیا اکنامک وائسرائے ہی کیوں مسلط کیا جاتا ہی ہماری اسٹیبلشمنٹ اورسیاستدان کس جانب جا رہے ہیں وقتی طور پر عارضی طور پر اگر کسی نے آئی ایم ایف سے ڈیل کر لی تو ایک سال بعد کیا ہوگا معین قریشی اور شوکت عزیز آئی ایم ایف کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے عالمی سطح پر کیپٹلزم سرمایہ داریت سے وابست افراد ملک کے مسائل کو حل نہیں کر سکتے۔ معین قریشی کا تجربہ ناکام ہو چکا ہے، اب اورنگزیب کو وزیر خزانہ بنا دیا گیا ہے ان کے نام کو پیش کرتے ہوئے حکومت پاکستان ، عوام کو اپنی ترجیحات بتائے۔ دوہری شہریت رکھنے والے اہم ترین عہدوں پر فائز ہونے کے بعد غیروں کے ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہیں اور ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، یہ چلن اب بدلا جائے۔مزید قومی خبریں
-
کینیڈا بھجوانے کے نام پر 60 لاکھ روپے ہتھیانے والا انسانی اسمگلر گرفتار
-
عمران خان کی ہسپتال منتقلی، پی ٹی آئی کی کارکنان سے ہسپتال کے باہر جمع نہ ہونی کی اپیل
-
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا
-
ایف آئی اے فیصل آباد نے ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا
-
پاکستان میں پہلی بار سمندر کے کنارے اعلیٰ معیار کی گیس دریافت ہوگئی
-
حکومت نے آئی پی پیز سے ناجائز معاہدے کیی: حافظ نعیم الرحمن
-
پاکستانی طلبہ کو زیادہ مشکلات وسطی ایشیائی ممالک سے درپیش ہیں،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے فیصل زاہد ملک کی ملاقات، تمغۂ امتیاز پر مبارکباد
-
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز چوہدری محمد سلیم کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس
-
پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، گلشن حدید میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، شوہر سمیت 2 افراد شدید زخمی
-
لاہور میں مختلف واقعات، خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق
-
پٹرول کی قیمتیں کم نہ ہوئیں تو ملک گیر ہڑتال کا فیصلہ کرسکتے ہیں‘ حافظ نعیم الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.