پہلے روزے پر ہی افطار سے قبل گیس غائب، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے

گیس کی بلاتعطل فراہمی کے دعووں کے باوجود کراچی سمیت کئی شہروں میں سحری اور افطار کے وقت گیس کی لوڈ شیڈنگ ہونے کی شکایات

muhammad ali محمد علی منگل 12 مارچ 2024 20:35

پہلے روزے پر ہی افطار سے قبل گیس غائب، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2024ء) پہلے روزے پر ہی افطار سے قبل گیس غائب، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے، گیس کی بلاتعطل فراہمی کے دعووں کے باوجود کراچی سمیت کئی شہروں میں سحری اور افطار کے وقت گیس کی لوڈ شیڈنگ ہونے کی شکایات۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز سے قبل گیس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران گھریلو صاریفن کو سحری اور افطار میں بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی، تاہم پہلے ہی روزے پر یہ تمام دعوے غلط ثابت ہو گئے۔

رمضان المبارک میں سحر اور افطار کے اوقات میں گیس کی فراہمی بحال رکھنے کا اعلان اور باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا تھا لیکن پہلے روزے کی سحری کے موقع پر ہی اس پر عمل نہ ہوسکا۔ گیس کی قلت کے باعث شہریوں کو سحر اور افطار کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ سوئی گیس سحر اور افطار کے وقت گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ شہریوں سکون کے ساتھ سحری اور افطار کی تیاری کر سکیں۔