اسٹاک ایکسچینج میں بڑی مندی، سرمایہ کاروں کے ایک کھرب سے زائد ڈوب گئے
منگل 12 مارچ 2024 20:35
(جاری ہے)
کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 104پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن اس دوران گیس، سیمنٹ، سرمایہ کاری، بینکوں، ریفائنری سیکٹر کے حصص میں فروخت کے دبا سے مارکیٹ مندی سے دوچار ہوئی جس سے ایک موقع پر 1091پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی۔
نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 953.60پوائنٹس کی کمی سے 64801.70پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 264.16پوائنٹس کی کمی سے 21747.77پوائنٹس، کے ایم آئی 30 انڈیکس 1873.04پوائنٹس کی کمی سے 109626.64پوائنٹس اور کے ایم آئی آل شئیر انڈیکس 536.29پوائنٹس کی کمی سے 31029.09پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم پیر کی نسبت 41.37فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 32کروڑ 17لاکھ 9ہزار 242 حصص کے سودے ہوئے جب کہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 328 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 57 کے بھاو میں اضافہ 254 کے داموں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں شاہ مراد شوگر ملز کے بھا 17.28روپے بڑھ کر 390.28روپے اور پاکستان سعوسز لمیٹڈ کے بھا 12.25روپے بڑھ کر 844روپے ہوگئے جب کہ نیسلے پاکستان کے بھا 97.77روپے گھٹ کر 7480روپے اور سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ کے بھا 31.71روپے گھٹ کر 401.15روپے ہوگئے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.