ساہیوال،بھتہ خوری دہشتگردی کے مقدمہ میں گرفتار جعلی ایس ایس پی لاہور چودہ یوم کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

منگل 12 مارچ 2024 20:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2024ء) خصو صی جج انسداد داشت گر دی عدا لت سا ہیوال محمد زاہد غزنوی نے بھتہ خو ری اور دہشت گر دی کے درج مقدمہ میں گر فتار جعلی ایس ایس پی لاہور محمد ارباز بلو چ کو 14 یو م کے جو ڈیشیل ر یما نڈ پر جیل بھیج دیا اور پو لیس کسو وال کو حکم دیا کہ ملزم کو 26 مار چ کو عدا لت میںدوبارہ پیش کیا جا ئے ۔

تفصیلات کے مطابق چک 124پندرہ ایل میاں چنوں کے سعودی عرب مدینہ منورہ میں ظفر ٹورز اینڈ ٹریولز ایجنسی کے ڈائریکٹر ظفر اقبال سے ارباز فاروق بلوچ نے موبائل پر رابطہ کر کے بتایاکہ وہ ایس ایس پی پولیس سی آئی اے لاہورسے ہے میرا بھائی اور ہمشیرہ مدینہ آئے ہیں ان کی خاطر تواضع کرنا اگر پاکستان میں کوئی مسئلہ ہوا تو میں آپ کے کام آئونگا جس پر ظفر اقبال نے جعلی ایس ایس پی کی ہمشیرہ اور بھائی سے رابطہ کیا اورخاطر تواضع کی جس کے بعد ان کی فرمائش پر ان کے بھائی کے لیے رولیکس گھڑی اور لیپ ٹاپ وغیرہ ساڈھے چودہ لاکھ روپے کا سامان لے کر دیا اور جعلی ایس پی نے ان اشیاء کی رقم کی واپسی کا وعدہ کیاجس کے بعد ظفر اقبال جب پاکستان آیا اور رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزم ارباز فاروق بلوچ غصہ میں آ گیا اور دھمکی دی کہ وہ تمہارا بڑا بیٹا عثمان فیصل آباد یونیورسٹی میں پڑھتا ہے اور دوسرا بیٹا نعمان جو ڈی پی ایس سکول میں پڑھتا ہے دونوں کو اٹھا کر لے جائونگا اور ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتاری ڈال دو نگا جس پر پانچ لاکھ روپے رقم بطور بھتہ کا مطالبہ کیا اور جب2جنوری کو مقررہ جگہ پر ظفر اقبال پہنچا تو ملزم ارباز فاروق بلوچ جعلی ایس ایس پی کی وردی پہن کر کار میں بیٹھا تھا۔

(جاری ہے)

جب شناخت مانگی تو جعلی ایس ایس پی کارڈ دکھادیا جس پر پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ظفر اقبال سے پانچ لاکھ روپے نقدی اسلحہ کے زور پر لے کرفرار ہوتے ہوئے گرفتارکر لیا۔ ملزم ارباز فاروق بلوچ سکنہ گاماں گوڈے والا ڈگر کوٹلی شمالی تحصیل منکیرہ ضلع بھکر کا رہائشی ہے۔کسووال پولیس نے ظفر اقبال کی مدعیت میں مقدمہ171,170, 471, 506, 419, 420, 468, 384, 397, 392ت پ اور 25ٹیلی گراف ایکٹ درج کر کے تفتیش کی اور مقدمہ میں 7انسداد دہشت گردی ایکٹ کو بھی شامل کر دیا گیا ۔14فروری کو عدالت نے جسمانی ریمانڈ مظور کر کے پولیس کے حوالے کیا تھا۔