سہیل راجپوت ایک بلیک میلر اور ڈیوٹی چور جوان ہے جو سزا کا مستحق ہے لیکن غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے اس کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کیا گیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل میرپورخاص کی سوشل میڈیا پر آنے والے خبروں کی وضاحت

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری بدھ 13 مارچ 2024 17:02

میرپورخاص (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ2024 ء) سپرنٹنڈنٹ جیل میرپورخاص شہاب الدین صدیقی نے سوشل میڈیا پر  سینٹرل جیل کے سپاہی سہیل راجپوت نے جیل انتظامیہ پر جھوٹ اور من گھڑت الزامات کے متعلق اپنے جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سہیل راجپوت پولیس جوان کو وقتاً فوقتاً غیر حاضر رہنے پر مختلف اطوار پر شوکاز نوٹس اور غیر حاضری کی وجہ سے مختلف سپرنٹنڈنٹس جیل نے اپنے اپنے ادوار میں تنخواہ کی کٹوتی کی جس کا مکمل رکارڈ موجود ہے یہ ایک بلیک میلر اور ڈیوٹی چور جوان ہے جو سزا کا مستحق ہے لیکن غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے اس کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کیا گیا یہ پہلی دفعہ نہیں جو اس نے میڈیا کا سہارا لیکر جیل انتظامیہ کو بدنام کرنے اور خود مسکین ظاہر کرنے کی کوشش کی اس نے 2021 میں بھی میڈیا کا سہارا لیکر سابقہ جیل سپرنٹینڈنٹ کے خلاف جھوٹی سازش کی تھیں .

اسکی چھٹی بھی منظور کی گئی اور غیر حاضر رہنے پر سزا کے طور پر تنخواہ میں کٹوتی بھی کی گئی لیکن اس نے اپنا چال چلن درست نہیں کیا اور اکثر و بیشتر بلیک میلنگ کے حربے استعمال کرتا رہا . انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں تمام سپاہی اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جیل قانون کے قاعدہ 275کے تحت کسی بھی اسٹاف کی شکایت کی صورت میں 24 گھنٹے کے اندر جیل انتظامیہ تحریری اطلاع دینی ہوتی ہے جو کہ اس نے کبھی بھی جمع نہیں کروائی .

اسٹاف کی شکایت کے ازالے کے لیے ہر جمعہ کو روح کال (کچھری) منعقد کی جاتی ہے جس میں تمام اسٹاف ممبرَز اپنے مسائل انتظامیہ کے سامنے رکھتے ہیں لیکن مذکورہ سپاہی نے کبھی بھی رول کال میں شکایت نہیں کی.علاوہ ازیں ڈی آئی جیل حیدرآباد ریجن اور آئی جی جیل خانہ جات سندھ کا دفتر کراچی میں موجود ہے لیکن اکٹر و بیشتر آئی جی اور ڈی آئی جی نے میرپورخاص جیل کا دورہ بھی کیا اور جوانوں سے ملاقاتیں بھی کی لیکن یہ جوان کبھی ان کے سامنے پیش نہ ہوا نہ شکایت کی کیونکہ موصوف کا مقصد صرف بلیک میلنگ کرنا تھا اور اپنے جائز مطالبات منوانا تھا . جیل سپرنٹینڈنٹ شہاب الدین صدیقی نے کہا کہ جیل انتظامیہ قانون کے مطابق چلنے پر یقین رکھتی ہے اور اس پر ہر صورت میں عمل کر رہی ہے .