تعلیم، صحت وزراعت کی پالیسی دی جائے، فائق شاہ

کسان پریشان، سکول بند، ہیلتھ یونٹ بیکار پڑے ہیں ، چیئرمین امن ترقی پارٹی

بدھ 13 مارچ 2024 22:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2024ء) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا کہ حکومتیں بن چکیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قومی اداروں سمیت حکومتیں چاروں صوبوں میں مشترکہ تعلیم، صحت اور زراعت کی پالیسی تشکیل دیں اور اس قومی پالیسی پر عمل کیا جائے اٹھارویں ترمیم کے ذریعے اس قومی اہمیت کے شعبوں کو نقصان پہنچایا گیا، ملک بھر میں آدھا تیتر آدھا بٹیر کے پالیسی ہے، کروڑوں بچے تعلیم سے محروم، ہنر مندی اور ٹیکنالوجی کے وجود سے ناواقف ہیں، صحت کے بنیادی مراکز ویران اور ہزاروں سکول اساتذہ کے باوجود خالی پڑے ہیں، زراعت جیسا اہم شعبہ ٹیکنالوجی، اور حفاظت سے محروم ہے کسان اور مزدور پریشان ہیں، سندھ اور پنجاب میں موذی امراض کی کثرت اور وبائی صورت اختیار کر چکی ہے، جب تک مشترکہ پالیسی اور تعاون بڑھایا جائے، قومی اداروں کی زیر نگرانی، حکومتیں اور مقامی سول ادارے فعال کئے جائیں، سب سے زیادہ جہالت اور پسماندگی سندھ اور بلوچستان میں ہے، جس کو ختم کیا جائے صدارت اور وزارت لینے کیلئے آگے آگے دوڑنے والوں نے نسلوں کو تباہ کیا ہے، جہالت کو رواج دیا، تعلیمی نظام اور اداروں کو تباہ کیا ہے، آج انڈیا سمیت دوسرے ممالک تعلیم اور تربیت کی وجہ سے دنیا میں اپنا مقام بنا چکے مگر یہاں تعلیم، صحت اور زراعت پر بھی سیاست، اقربا پروری، میرٹ کشی اور ناانصافی عام ہے امن ترقی پارٹی نے بہترین لائحہ عمل دیا ہے فوری عمل کیا جائے، ان شعبوں میں ایمرجنسی کی ضرورت ہے تاکہ قومی وحدت، ترقی اور خوشحالی کا راستہ ہموار ہو سیاستدان ان کو ہی لیکر چلتے تو آج نقشہ مختلف ہوتا، دیر آیا درست آیا کے عمل پر ہی سہی فوری اقدامات کئے جائیں۔