قومی اسمبلی میں ویمن ڈے کے حوالے سے قرارداد جمع ،خواتین پر مظالم کی شدید مذمت

بدھ 13 مارچ 2024 23:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مارچ2024ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلامصطفی شاہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کااجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ویمن ڈے کے حوالے سے قرارداد جمع کروائی جس میں خواتین پر ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی گئی ۔ عمر ایوب نے قرارداد جمع کراتے ہوئے کہا کہ ہم ویمن ڈے کے حوالے سے قرارداد جمع کروارہے ہیں ہماری خواتین کے ساتھ جو ظلم ہوا اس کی شدید مذمت کرتے ہیںایف آئی کو شاندانہ گلزار کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے آج اسلام آباد پولیس کے اہلکار نے ہمارا راستہ روکا قومی اسمبلی کا دروازہ بند کیاگیا اس کو اتھارٹی کس نے دی ہے کل کہ وہ انسپکٹر آپ کی گاڑی روکے گا اور کہے گا اوپر س آرڈرز ہیں اس انسپکٹر نے لاٹھی چارج کا حکم دیا خوش قسمتی سے وہاں پرپارلیمنٹ کی سیکیورٹی نے مداخلت کی جس سے بیچ بچائو ہوگا ۔

(جاری ہے)

عمر ایوب نے کہا کہ اس انسپکٹر کے خلاف ایکشن لینا چاہیے اور برطرف کرنا چاہیے ہمارے اراکین نے مجھے لیڈر آف دی اپوزیشن مقرر کیا ہے اس پرعمل کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں سیکورٹی کا بہانہ بنا کر ہمیں اپنے قائد سے ملنے نہیں دیا گیا کل ہمارے پاس بانی سے ملاقات کے کورٹ آرڈرز تھے، ہمیں کہہ دیا گیا یہاں سیکیورٹی خدشات ہیں، ملاقات نہیں ہوگی۔

اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، ہم نے اسے عدالت کا حکم دکھایا تو اس نے پھینک دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا اور کمیشن کے دیگر ممبران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا، عمرایوب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو مستعفی ہونا چاہیے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس رپورٹس ہیں کہ چیف الیکشن کمشنر کو یہ حکومت کینیڈا بھیج رہی ہے، سکندر سلطان راجا کو کینیڈا میں سفیر لگایا جا رہا ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ پورے پنجاب سے ہمارے 102 لوگوں کو گرفتارکیاگیا، ہمارے 2 ارکان آج بھی پابند سلاسل ہیں، حیدرمجید اور حسن نیازی آج بھی پابند سلال ہیں، سردار لطیف کھوسہ کو ہراساں کیاگیا، جس کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں غیرقانونی اور غیرآئینی کام نہیں ہونا چاہیے، ان لوگوں کو برطرف کرکے ایکشن لینا چاہیے۔