فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کاجاوہ روڈ برما میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی زیر نگرانی مختلف افطار پوائنٹس کا معائنہ

بدھ 13 مارچ 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2024ء) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا ایکشن، ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جاوہ روڈ برما میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی زیر نگرانی مختلف افطار پوائنٹس کا معائنہ کیا،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے تین افطار پوائنٹس پر جرمانے کئے اس کے ساتھ ساتھ ملاوٹ اور غیر معیاری مکھن بنانے والی ڈیری کو سیل کر دیا گیا، دو دن قبل مکھن کا سیمپل لیبارٹری بھجوایا گیا تھا، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کا کہنا ہے کہ ایک من ملاوٹی مکھن موقع پر تلف اور ڈیری کے مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی،مزید برآں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کا مزید کہنا ہے کہ ناقص اور غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت قانونی طور پر جرم ہے۔

متعلقہ عنوان :