Live Updates

دوسابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے جج محمد بشیرریٹائرہوگئے

جج محمد بشیر 13 مارچ 2012ء کو احتساب عدالت میں تعینات ہوئے تھے

جمعرات 14 مارچ 2024 13:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائر ہوگئے۔جج محمد بشیر 13 مارچ 2012ء کو احتساب عدالت میں تعینات ہوئے تھے، انہوں نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزائیں سنائیں۔

(جاری ہے)

جج محمد بشیر نے 2018ء میں ایون فیلڈ پراپرٹیز کیس میں نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت، مریم نواز کو 7 سال قید بامشقت اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی جبکہ حسن اور حسین نواز کو اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔

جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائی اور بانی پی ٹی آئی کو 10 سال کے لیے نااہل بھی قرار دیا تھا۔جج محمد بشیر کے پاس صدر مملکت آصف زرداری کے خلاف کیسز بھی زیر سماعت رہے، انہوں نے شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف اور یوسف گیلانی کے کیسز بھی سنے، انہوں نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد میڈیکل رخصت لے لی تھی۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات