علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی چترال ریجن میں ملتوی شدہ پیپرز کی نئی تاریخ مقرر

جمعرات 14 مارچ 2024 16:50

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی  کی  چترال ریجن میں ملتوی شدہ   پیپرز  کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے چترال ریجن میں ملتوی شدہ پیپرز کی نئی تاریخ مقرر کردی ۔

(جاری ہے)

شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لوئر چترال میں برف باری کے باعث سکول اور کالج 5 سے 9 مارچ تک بند رہے جس کے باعث امتحانات ملتوی کردیئے گئے تھے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 5 مارچ کو ہوانے والے پرچے اب 16 اپریل، 6 مارچ کے پرچے 17 اپریل اور 7 سے 9 مارچ کے پرچے بالترتیب 18 سے 20 اپریل کولئے جائیں گے۔ رول نمبر سلپس، پرچے کے اوقات اور امتحانی مراکز یکساں رہیں گے اور پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس ہی استعمال ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :