ستھرا پنجاب مہم“ کے تحت صفائی ستھرائی کا عمل تیزی سے جاری و ساری ہے، ذوالفقار احمد بھون

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعرات 14 مارچ 2024 17:14

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ 2024ء ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر  ذوالفقار احمد بھون کی سربراہی میں ڈی سی افس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز متعلق محکموں کے افسران نے شرکت ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ”ستھرا پنجاب مہم“ کے تحت صفائی ستھرائی کا عمل تیزی سے جاری و ساری ہے۔

(جاری ہے)

عوام الناس کی سہولت کیلئے شہر سمیت قصبہ جات سے بھی عارضی ناجائز تجاوزات کو ختم کیا جا رہاہے اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے۔ بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے ،گاڑیوں کی پارکنگ ، رکشہ اسٹینڈ اور ریڑھیوں کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے ، اس حوالے سے تاجر برادری کا پھر پور تعاون درکار ہے۔ انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی دکانوں کے آگے ٹوکریاں رکھیں اور کوڑا کرکٹ ان ٹوکریوں میں ڈالا جائے تا کہ میونسپل کمیٹی کے عملہ کو کوڑا کرکٹ اٹھانے میں آسانی ہو۔