پی پی پی انجینئرنگ فورم کے صدر نیئر احمدرشتہء ازدواج میں منسلک ہوگئے

جمعرات 14 مارچ 2024 17:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی انجینئرنگ فورم سندھ کراچی سینٹرل کے صدر نیئر احمدرشتہء ازدواج میں منسلک ہوگئے، مقامی بینکوئیٹ میں منعقدہ دعوت ولیمہ کی تقریب میں ملک کی سیاسی سماجی اورتعلیم سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور دولہادلہن کو نئی زندگی شروع کرنے پر دعائوں سے نوازا۔

(جاری ہے)

شرکت کرنے والوں میں پاکستان پیپلزپارٹی دسٹرکٹ سینٹرل کے صدرسینیٹر استاد سید مسروراحسن، جنرل سیکریٹری دل محمدخان، فرینڈز پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جہانزیب خان، جنرل سیکریٹری عثمان میر، شہزادمیر اور شہزاداکبر،اے ٹی سی جج ذیشان اختر،جاں نثار سیکورٹی فورس کے سی ای او ابرارچنگیزی، لیفٹننٹ اظہر خان،پی ایس ایف کراچی کے سابق صدر فیصل شیخ،کوآرڈی نیٹر مہدی شاہ،ضلعی رہنماپی پی پی افتخارحیدر،پی ایس 123کے سیکریٹری انفارمیشن شیرازاعوان،ڈیجیٹل میڈیاانچارج کاشف آرائیں، انجینئر علیم، انجینئر ذوہیر، انجینئر صابر، انجینئر محسن، انجینئر دانیال، انجینئر فہد،پیپلزانجینئرزفورم ضلع سینٹرل کے جنرل سیکریٹری انجینئر عاطف، پائلٹ خضرشیخ ودیگر کے نام شامل ہیں۔

قبل ازیں نیئراحمدکا عقد مدینہ منورہ میں انعقاد پایا۔