ْمنشیات کی لعنت تعلیمی اداروں سے عام گھروں تک پہنچی، مافیا پر ہاتھ ڈالا جائیگا،شرجیل میمن

منشیات میں عدم برداشت سے کام ہوگا، اٹھارویں ترمیم کے بعد نارکوٹکس پر صوبائی حکومت بھی کام کرسکتی ہے،سینئروزیرسندھ

جمعرات 14 مارچ 2024 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ منشیات کی لعنت تعلیمی اداروں سے عام گھروں تک پہنچی ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی نشے ہیں اس کے خلاف ایک بڑی کمپین چلے گی، پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ نے واضح کہا کہ منشیات کے خلاف ایکشن لیاجائے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائیگا، منشیات میں عدم برداشت سے کام ہوگا، اٹھارویں ترمیم کے بعد نارکوٹکس پر صوبائی حکومت بھی کام کرسکتی ہے، اس سے قبل بھی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے بھاری مقدار میں چرس بھی پکڑے ہے۔سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ شہروں میں جو منشیات سپلائی کرتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، والدین سے گزارش ہے بچوں پر نظر رکھیں دیکھیں کہاں اٹھتے بیٹھتے ہیں، ریڈلائن پرکچھ ایشوز تھے جو سندھ حکومت کی طرف سے نہیں تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ گرین بسیں ہم نے منگوائی تھیں، نئے روٹس کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا، پنک بسوں کو بھی بڑھایا جائے گا، آصف علی زرداری اور فریال تالپورنے بھی ٹرانسپورٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا، ٹرانسپورٹ میں بہترین کام ہوگا۔شرجیل میمن نے کہا کہ عوام نے ہمیں بھاری مینڈیٹ دیا ہے جو عوام کا ہم پر قرض ہے۔