ڈاکٹرعاصم حسین کاایان اور انابیہ کے تعلیمی اخراجات ضیا الدین اسپتال ٹرسٹ کی جانب سے اٹھانے کا اعلان

جمعرات 14 مارچ 2024 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) ایان اور انابیہ کے تعلیمی اخراجات کے سلسلے میں ڈاکٹر عاصم حسین نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں ضیا الدین اسکول میں مفت داخلہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین سے 2روز قبل گم ہونے والے بچوں ایان اور انابیہ نے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر عاصم حسین نے ضیا الدین اسپتال ٹرسٹ کی جانب سے دونوں بچوں کے لیے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر ایان اور انابیہ کو ضیا الدین اسکول میں مفت داخلہ دیا جائے گا، اسکول کی جانب سے دونوں بچوں کو مفت کتابیں اور یونیفارم بھی مہیا کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایان اور انابیہ کرونا وبا کے بعد سے اب تک اسکول نہیں جا سکے ہیں، 12 سالہ ایان جماعت دوم جب کہ 11 سالہ انابیہ جماعت اول تک ہی تعلیم حاصل کر سکے تھے، ڈاکٹر عاصم حسین کی جانب سے دونوں بچوں کو میٹرک تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔