عبدالخالق قادری کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار

جمعہ 15 مارچ 2024 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) چیئرمین ادارۂ نظریۂ پاکستان چیف جسٹس (ر) اعجاز نثار، سینئر وائس چیئرمین میاں فاروق الطاف،مشاہد حسین سید، ولید اقبال ، نعیم حسین چٹھہ،جنرل (ر) عبدالقیوم، محمد سلیم ملک،انجینئر محمد عارف شیخ،عابد شیروانی،رانا اشفاق رسول خان ،عظمت ترین، ناہید عمران گل، محمد سیف اللہ چوہدری اور ڈپٹی سیکرٹری عثمان احمد نے ایک مشترکہ تعزیتی بیان میں ادارۂ نظریۂ پاکستان کی جنرل کونسل کے رکن پیر عبدالخالق القادری کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار ،سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ۔