گڈانی ،المناک ٹریفک حادثہ ،چار افراد جھلس کر جاں بحق

جمعہ 15 مارچ 2024 23:19

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) گڈانی کے قریب قومی شاہراہ پر المناک ٹریفک حادثہ چار افراد جھلس کر جاں بحق۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے درمیان شب کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر گڈانی کے قریب ایرانی تیل سے لوڈ کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر سے کار میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں چار افراد جھلس کر جا ںبحق ہوگئے جن میں دو کی شناخت خان محمد موسیانی اور سراج موسیانی ساکن زیدی خضدار کے نام سے ہوئی جبکہ دو کی شناخت نہ ہوسکی بتایا جاتا ہے کار میں ایرانی تیل لوڈ تھا جس کی وجہ سے حادثے میں کار میں آگ بھڑک اٹھی.