Live Updates

نگہبان راشن پروگرام کے تحت مستحق کا حق ان کی دہلیز پر پہچانے کے لیے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 15 مارچ 2024 23:25

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کنجاہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس ان کے ہمراہ موجود تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے رمضان نگہبان پیکچ کے تحت گھر گھر راشن کی ترسیل کے عمل کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر نگہبان رمضان پیکج کے تحت ضلع بھر میں راشن کی گھر گھر ترسیل جاری ہے، 20 مارچ تک تصدیق شدہ مستحق افراد کے گھر راشن ڈیلیوری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، راشن عزت و احترام کے ساتھ ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مستحق افراد کی دہلیز پر پہنچا رہی ہیں ، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مستحق افراد کی تصدیق کا عمل جاری ہے، حکومت پنجاب کی طرف سے فراہم کردہ 97021 خاندانوں کو راشن فراہم کیا جائے گا اشیاء کی خریداری اور پیکنگ میں معیار اور مقدار کا خاص خیال رکھا جارہا ہے، غیر معیاری اشیاء کی فراہمی پر سخت کارروائی عمل میں لایی جائے گی، معیار پر کوئی سمجھوتا نہ ہوگا راشن میں 10 کلو آٹا، دو کلو چینی، رمضان نگہبان پیکچ میں دو کلو بیسن، دو کلو گھی، دوکلو چاول شامل ہیں، تمام اشیاء کی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے ٹیسٹنگ کروائی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ نگہبان راشن پروگرام کے تحت مستحق کا حق ان کی دہلیز پر پہچانے کے لیے بہترین اقدامات کیے گئے ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز تمام تمام تر معاملات کی نگرانی کریں، کسی قسم کی کوتاہی، معیار اور مقدار میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات