میکڈونلڈز نےسروسز کی عدم فراہمی پر صارفین سے معذرت کر لی

ہفتہ 16 مارچ 2024 09:00

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) میکڈونلڈز نےسروسز کی عدم فراہمی پر صارفین سے معذرت کر لی۔العربیہ اردو کے مطابق سوشل میڈیا پر شکایات نے جاپان کے عوام میں اس وقت غم و غصہ پھیل گیا جب کھانے کے آرڈرز پر سروس فراہم نہیں کی گئی۔ میکڈونلڈز نے ایکس پر وضاحت کی کہ ملک بھر میں اس کے بہت سے سٹورز میں آپریشن عارضی طور پر معطل ہیں۔

کمپنی زحمت کے لیے معذرت خواہ ہے۔

(جاری ہے)

یہ صورت حال اس وقت سامنے آئی ہے جب بہت سے میڈیا آؤٹ لیٹس نے رپورٹ کیا کہ آسٹریلیا سے برطانیہ جانے والے صارفین نے آرڈر کے مسائل کی شکایت کی۔ ایک صارف نےایکس پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں کہا گیا کہ کیوسک دستیاب نہیں ہے۔ یاد رہے کہ میک ڈونلڈز ایک امریکی فوڈ اور فاسٹ فوڈ کمپنی ہے جو 15 مئی 1940 کو قائم ہونے کے بعد پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔ یہ کمپنی دنیا کی سب سے بڑی فاسٹ فوڈ ریستورنٹ چینز میں سے ایک ہے۔