پی ایس ایل کیلئے انجری کا بہانہ بنانے والے شمار جوزف آئی پی ایل کیلئے فٹ ہوگئے

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ نے بتایا کہ فاسٹ بولر انجری کا شکار ہیں لیکن کیریبین کرکٹر آئی پی ایل کھیلنے بھارت پہنچ گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 16 مارچ 2024 11:17

پی ایس ایل کیلئے انجری کا بہانہ بنانے والے شمار جوزف آئی پی ایل کیلئے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 مارچ 2024ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کیلئے انجری کا بہانہ بنانے والے شمار جوزف انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کیلئے فٹ ہوگئے، پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے ملتان سلطانز کیخلاف پہلے کوالیفائر میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شمار جوزف انجری کے باعث پشاور زلمی کے اسکواڈ کو جوائن نہیں کرسکیں گے۔

سیمی کی پریس کانفرنس کے کچھ ہی دیر بعد انجری کے بہانہ بناکر پاکستان سپر لیگ کیلئے نہ آنے والے شمار جوزف آئی پی ایل میں لکھن سپر جائنٹس کی نمائندگی کیلئے بھارت پہنچ گئے، جس پر شائقین کرکٹ نے ان کی انجری پر سوال اٹھا دیئے، انہوں نے آئی پی ایل میں انگلش کرکٹ مارک ووڈ کی جگہ اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ڈیرن سیمی فیورٹ قرار دیئے جارہے تھے تاہم کیریبین کرکٹر کا کہنا ہے کہ وہ بطور ہیڈ کوچ ویسٹ انڈیز ٹیم کیساتھ منسلک ہیں اور ٹیم کو ہوم گرائونڈ پر ٹی20ورلڈکپ 2024ء جتوانے کیلئے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی نے آسٹریلیا کے خلاف ویسٹ انڈیز کی برسبین ٹیسٹ میں تاریخی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے شمار جوزف کو پی ایس ایل ڈرافٹس میں اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔