پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

ہفتہ 16 مارچ 2024 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2024ء) محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم وسطی و بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ،لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 13اور زیادہ سے زیادہ 30سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 37فی صد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 74رہی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں فیز8 ایو ی گرین 99،ذکی فارمز134،فیز 8ڈی ایچ اے 95،ریونیو سو سائٹی 86،سی ای آر پی آفس 74،یو ایم ٹی 86،فداحسین ہائوس 88اور یو ایس قونصلیٹ161ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :