شاہد آفریدی نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کے لیے کی حمایت کر دی

عامر آج بھی پاکستانی ٹیم کی لائن اپ میں آسانی سے جگہ بنا سکتا ہے، وہ حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی جیسے بائولرز کے زمرے میں آتا ہے : سابق کپتان

اتوار 17 مارچ 2024 16:01

شاہد آفریدی نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی کے لیے کی حمایت کر دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 مارچ 2024ء ) سابق کپتان شاہد آفریدی کا خیال ہے کہ محمد عامر چار سال سے انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلنے کے باوجود پاکستان ٹیم میں واپسی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے ایک مقامی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے عامر کا موازنہ حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی جیسے پاکستانی فاسٹ بولرز سے کیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ "عامر آج بھی پاکستانی ٹیم کی لائن اپ میں آسانی سے جگہ بنا سکتا ہے۔

وہ حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کے زمرے میں آتا ہے۔ عامر میں ابھی کرکٹ باقی ہے اور اسے پاکستان کے لیے کھیلنا چاہیے۔" شاہد آفریدی نے کہا کہ عامر میں ابھی کرکٹ باقی ہے اور انہوں نے پاکستان ٹیم میں ان کی شمولیت کی وکالت کی۔ سابق پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس نے بھی شاہین شاہ آفریدی کو مشورہ دیا کہ وہ جمعہ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے پہلے ایلیمینیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے محمد عامر کی کارکردگی کا مشاہدہ کریں۔

(جاری ہے)

وقار یونس نے کہا کہ "مجھے امید ہے کہ شاہین آفریدی اسے دیکھ رہے ہوں گے کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ اسے اکثر ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ابتدائی طور پر اگر گیند سوئنگ نہیں کر رہی ہے تو صرف لینتھ پر بال کرو"۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کے پہلے ایلیمنیٹر میں محمد عامر نے چار اوورز میں 2/20 کے اعداد و شمار کے ساتھ یونائیٹڈ کو 20 اوورز میں 174/9 تک محدود کیا تاہم گلیڈی ایٹرز ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہی اور پی ایس ایل 9 سے باہر ہو گئی۔