wپاکستان پیپلز پارٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کو مسترد کر دیا

ٹ* پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے یہ ادارہ منافع بخش ہو سکتا ہے،شیری رحمن

اتوار 17 مارچ 2024 17:50

&اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ٹھیک کیا جا سکتا ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے یہ ادارہ منافع بخش ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اداروں کی نجکاری کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا ایجنڈا صرف عملدرآمد اور نفاذ کا ہے ، حکومت کا کام بزنس چلانا نہیں بلکہ پالیسیاں بنانا ہے اور اگر ارادے پختہ ہوں تو سب کچھ ممکن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اداروں کی نجکاری ضرور ہوگی اور اس میں سرفہرست پی آئی اے ہے، اداروں کو چلانیکیلئے نجی شعبے کوآگے آنا ہوگا۔بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا ٹینڈر مئی میں مکمل کر لیا جائے، جبکہ ہوائی اڈوں کی آوٹ سورسنگ بھی مکمل کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت آیا تو پیپلز پارٹی ملک کیلئے ہمارے ساتھ کھڑی ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ صدر آصف زرداری بطور صدر وفاق اور ہماری حکومت کو مضبوط کریں گے۔