{ پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو کوایک سال کی توسیع

ژ*دفاعی اداروں کی مشاورت کے بعد وزیر اعظم نے ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی

اتوار 17 مارچ 2024 17:50

{ پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو کوایک سال کی توسیع
ی* اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2024ء) وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ایک سال کی توسیع دے دی۔

(جاری ہے)

ان کے عہدے کہ مدت آج پیر مکمل ہو نا تھی تاہم ایک سال کی توسیع دفاعی اداروں سے مشاورت کے بعد دی گئی ،میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی مدت میں توسیع کی ایڈوائس صدر آصف زرداری کو بھجوا دی۔

ائیر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی پاک فضائیہ کے سربراہ کے عہدے پر 19 مارچ 2021 کو تقرری ہوئی تھی، ان کی تین سال کی مدت پرسوں مکمل ہو جائے گی تاہم ائیرمارشل ظہیر احمد بابر کی خدمات اور ملک کو درپیش چیلنجز کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم نے انہیں ایک سال کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی سمری ایوان صدر کو موصول ہو گئی ہے۔