ًسابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نیب کے مقدمے میں ضمانت بعد گرفتاری کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر

۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کل سماعت کرینگے، چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے باعث کازلسٹ منسوخ ہو گئی تھی

اتوار 17 مارچ 2024 19:10

و*سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2024ء) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی نیب کے مقدمے میں ضمانت بعد گرفتاری کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر ،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کل سماعت کرینگے۔جمعرات کو چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے باعث کازلسٹ منسوخ ہو گئی تھی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فواد چوہدری مجموعی طور پر 29 دن تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں رہ چکے ہیں، 15 جنوری 202 کو احتساب عدالت کی جانب سے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا 26 فروری کو احتساب عدالت نے فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی فواد چوہدری کو غلط طریقے سے مضموم مقاصد کے حصول کے لیے مقدمے میں پھنسایا گیا ہے واد چوہدری عدالت کے اطمینان کے لیے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے بھی تیار ہیں عدالت فواد چوہدری کی ٹرائل کی تکمیل تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے، درخواست میں ریاست، چیئرمین نیب اور ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹیگیشن نیب کو فریق بنایا گیا ہے