ش*مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی بھی پنجاب پولیس کے فلاحی اقدامات کے مداح نکلے
,شاہد آفریدی کا سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کے ہمراہ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر گلبرگ کا دورہ، اپنا خصوصی پیغام بھی ریکارڈ کروایا ۔شاہد آفریدی نے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کو بے سہارا، زخمی اور بیمار جانوروں کے علاج و بحالی کیلئے مثالی پراجیکٹ قرار دیا
اتوار 17 مارچ 2024 19:45
(جاری ہے)
اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی اور جے ایف کے کی سی ای او ذوفشاں انوشے نے شاہد آفریدی کو اینیمل ریسکیو سنٹر بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے تین شہروں لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں پنجاب پولیس کے اینیمل ریسکیو سنٹرز (PARC) فعال ہیں، پولیس اینیمل ریسکیو سنٹرز پنجاب پولیس اور جانوروں کے حقوق کیلئے سرگرم تنظیم کے اشتراک سے قائم کئے گئے ہیں۔
شہر بانو نقوی نے مزید کہا کہ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹرز میں ویٹرنری ڈاکٹرز، ایمبولینس، ریسکیو سٹاف، پولیس ٹیم موجود ہیں، پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر بے سہارا، زخمی جانوروں کے علاج معالجے و بحالی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، شاہد خان آفریدی نے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیگر صوبوں کو پولیس فورسز اور اداروں کو پنجاب پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر جیسے ادارے بنانے چاہئیں۔ بعد ازاں شاہد آفریدی نے مشتاق احمد کے ہمراہ سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن گلبرگ کا بھی دورہ کیا، اے ایس پی گلبرگ سیدہ شہربانو نے شاہد آفریدی کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن، سائبان دفتر کی ورکنگ بارے آگاہ کیا، شاہد آفریدی نے تھانوں اور پبلک سہولیات مراکز کی اپ گریڈیشن کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے صوبہ بھر میں لاکھوں شہری مستفید ہو رہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ، شراب برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی
-
پی ٹی آئی والے دوبارہ فوج کو سیاست میں دھکیل رہے ہیں، فیصل کنڈی
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.