سینیٹ الیکشن کا سب سے بڑا اپ سیٹ سامنے آگیا،پی پی پی ایوان بالا میں تجربے کار سینیٹرز کی جگہ نئے نام سامنے لے آئی

پیپلز پارٹی نے میاں رضاربانی، مولا بخش چانڈیو اور رخسانہ زبیری کو سینیٹ ٹکٹ سے محروم کردیا، صرف قراةلعین مری اپنا ٹکٹ برقرار رکھ پائیں

اتوار 17 مارچ 2024 21:20

سینیٹ الیکشن کا سب سے بڑا اپ سیٹ سامنے آگیا،پی پی پی ایوان بالا میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) سینیٹ الیکشن کا سب سے بڑا اپ سیٹ سامنے آگیا، پاکستان پیپلز پارٹی نے اس بار رضا ربانی کو ایوان بالا کا ٹکٹ نہیں دیا۔پیپلز پارٹی نے مولا بخش چانڈیو اور رخسانہ زبیری کو بھی سینیٹ ٹکٹ سے محروم کردیا، صرف قراةلعین مری اپنا ٹکٹ برقرار رکھ پائیں۔پی پی پی ایوان بالا میں تجربے کار سینیٹرز کی جگہ نئے نام سامنے لے آئی۔

(جاری ہے)

پی پی کی طرف سے کاظم شاہ، اشرف جتوئی، ندیم بھٹو، سرفراز راجڑ، دوست علی جیسر اور مسرور احسن کو ٹکٹ مل گیا۔مسلم لیگ ن نے سینئر رہ نما مشاہد حسین سید، آصف کرمانی اور حافظ عبدالکریم کو ٹکٹ سے محروم کر دیا۔مسلم لیگ ن نے ناصر بٹ اور طلال چوہدری کو سینیٹ کا ٹکٹ دے دیا۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا محمود الحسن اس بار پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔پی ٹی آئی بھی پیچھے نہ رہی، سینیٹ میں اپنے لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر ولید اقبال کو ٹکٹ سے محروم کردیا، ٹکٹ سے محروم امیدوار اب سینیٹ میں دکھائی نہیں دیں گے۔