بانی پی ٹی آئی پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے جتن کرنے والوں کی سزا بھی تجویز کریں، عرفان صدیقی

اتوار 17 مارچ 2024 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2024ء) مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پاکستان تحریک انصاف سے پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے جتن کرنے والوں کی سزا تجویز کرنے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

اتوارکویہاں سے جاری بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی الیکشن دھاندلی والوں پر آرٹیکل 6کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کو دیوالیہ کرنے کے جتن کرنے والوں کیلئے بھی کوئی سزا تجویز کردیں۔ن لیگی سینیٹر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 9مئی کی شرمناک بغاوت کرنے والوں کیلئے بھی کوئی سزا تجویز کریں۔انہوںنے کہاکہ وطن پر جانیں نچھاور کرنے والے شہیدوں کی توہین کرنے والوں کیلئے بھی سزا تجویز کردیں۔